نئیر بخاری

حکومتیں کھلنڈرے پن سے نہیں،سیاسی بلوغت شعوری بلندی اور فراست سے چلتی ہیں، نئیر بخاری

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں کھلنڈرے پن سے نہیں،سیاسی بلوغت شعوری بلندی اور فراست سے چلتی ہیں،

پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسی سے ملک میں کرونا وبا کے مریض ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئے ہیں،آئی ایم ایف زدہ بجٹ سرکاری ملازمین محنت کش مزدور کسان کاشتکار کیلئے کمر توڑ بجٹ ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے کہا کہ ہنگامی حالات میں حکومت اور سیاست سے زیادہ اہم انسانیت بچانا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف زدہ بجٹ سرکاری ملازمین محنت کش مزدور کسان کاشتکار کییلئےکمر توڑ بجٹ ہے،دیرپا فیصلوں کیلئے غیر معمولی بصیرت اور فراست درکار ہے،چینی 70روہےفراہمی کے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہ کروانا فیصلے کا مزاق اڑانے کے مترادف ہے،مالیاتی مافیاپٹرول کی عارضی قلت پیدا کرکے تجوریاں بھر رہا ہے اور حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے،حکومتی شراکتی حصہ دار مافیا کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کھلی چھٹی ہے،بدقسمتی سے وطن عزیزٹڈی دل کی یلغار کی زد میں ہے۔

نئیر حسین بخاری نے کہا کہ حکمرانوں کرونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کی پالیسی اور منصوبہ بندی سے عاری ہیں،سطح غربت کی لکیر سے نیچے کروڑوں غریبوں کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل بنا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں