حافظ محمد ادریس

حکمران غیروں کے آلہ کاربنے ہوئے ہیں، ملک میں قانون نہیں مافیا کی حکمرانی ہے، حافظ محمد ادریس

لاہور(عکس آن لائن)مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلام امن، بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ حکمران قوم کے خادم، ان کی عزت و مال کے رکھوالے ہوتے ہیں، مگر افسوس ہمارے ہاں غیروں کے آلہ کاربنے ہوئے ہیں۔

حافظ محمد ادریس نے کہا کہ پی ڈی ایم کی نااہل حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کر کے عوام کے لیے بارودی سرنگ بچھائیں، اب وہ بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں پھٹ رہی ہیں، اشیائے خورونوش غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔

انہوں نے کہاکہ زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم باہر سے درآمد کی جا رہی ہے، چینی کے گودام بھرے پڑے ہیں، مافیاز نے آپسی معاہدے کر کے چینی ایکسپورٹ کردی، اب عوام سے ڈبل قیمت وصول کی جا رہی ہے۔ ملک میں قانون نہیں مافیا کی حکمرانی ہے ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولے کا راستہ روکنا ضروری، ان کے غرور و تکبر کے بتوں کو پرامن جمہوری جدوجہد سے پاش پاش کرنا ہو گا، 2ستمبر کی ہڑتال حکمرانوں کو پیغام ہو گا کہ اب عوام ظلم و جبر مزید برداشت نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں