اشرف بھٹی

حکمران طبقہ ،سرکاری افسران رضا کارانہ طو رپر تمام مراعات سے دستبردار ی کا اعلان کریں ‘ اشرف بھٹی

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران طبقے ،سرکاری افسران کیلئے مختص مراعات اوربجلی چوری سمیت ہر طرح کے لائن لاسز کا بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے ،لاکھوں روپے تنخواہیں اور مراعات لینے والوں کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کی جائے ،بجلی چوری میں ملوث افسران اور ملازمین کا کڑا محاسبہ کیا جانا چاہیے ،

تاجرتنظیموں نے مشاورت کا آغاز کردیا ہے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سیکرٹری پاور ڈویژن کا یہ اعلان کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17اور اوپر کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اور اس کے بدلے انہیں ادائیگی کی جائے گی عوام سے مذاق ہے ، لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں لینے والے افسران کو کس بنیاد پر مفت بجلی اور دیگر مراعات دی جاتی ہیں ۔

جب تک ملک سے اس طرح کی نا انصافیاںختم نہیں ہوںگی پاکستان ایسے ہی مسائل اور قرضوں کی دلدل میں دھنسا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں آگے اندھیرا ہی اندھیرا ہے ۔ موجودہ حالات میں حکمران طبقہ اور سرکاری افسران رضا کارانہ طو رپر تمام مراعات سے دستبردار ہونے کا اعلان کریں ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ بجلی کے بلوںمیں جتنا اضافہ ہو گیا ہے تاجروں کیلئے اس کی ادائیگی بہت مشکل ہوتی جارہی ہے ، تاجر تنظیموں نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں