شیخ رشید

حکمران آئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مرا جارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ کے وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے، سیلاب کی رپورٹیں بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہوجائیں گی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی، آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا، حکمران آئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں