فریال تالپور

حملے میں شہید ہونے والے اہلکار قوم کے بہادر سپوت تھے،فریال تالپور

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ حملے میں شہید ہونے والے اہلکار قوم کے بہادر سپوت تھے۔ اپنے بیان میں فریال تالپور نے کہاکہ رینجرز کے سب انسپکٹر تیمور، پولیس ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس، کے پی او کے لفٹ آپریٹر سعید اور خاکروب اجمل کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوںنے کہاکہ جس بہادری سے کراچی پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، قابلِ تحسین ہے۔

انہوںنے کہاکہ پوری قوم دہشتگردی سے نبرد آزما پولیس اور سکیورٹی فورسز کی پشت پر متحد کھڑی ہے۔ فریال تالپور نے کہاکہ فریال تالپور کی حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں، دیگر اسٹاف اور شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں