امریکا

حماس کے بغیر آزاد اداروں کے ذریعے غزہ کی تعمیر نو میں حصہ لیں گے،امریکا

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کے جنگ سے تباہ علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے عمل میں حصہ لینے کی کوشش کررہے ہیںمگر تعمیر نو کا کوئی کام غزہ کی حکمراں حماس کی مدد سے نہیں ہوگا بلکہ امریکا آزاد اداروں کے ذریعے کام کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے انہوںے واضح کیا کہ اس طرح کی شرکت فلسطینی اتھارٹی اور آزاد اداروں کے توسط سے ہو گی نہ کہ حماس کے ذریعہ جس نے غزہ کی پٹی کو تباہ کردیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ دو ریاستی حل اسرائیل کو امن اور فلسطینیوں کو آزاد ملک دے سکتا ہے اور وہ اس کے حق دار ہیں۔اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور کانگریس میں اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے مطالبات پر بات کرتیہوئے امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ ہم تل ابیب کو اس کی دفاعی ضروریات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے ہیومینیٹری کوآرڈینیٹر نے گذشتہ روز غزہ کے متعدد خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام مایوسی کی حالت میں ہیں۔ یہ مایوسی اس بات کا اشارہ ہے کہ انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے سیکڑوں عمارتوں اور درجنوں اہم مراکز کی تباہی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں