حماس

حماس کی طرف سے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کے بیان کی مذمت

بیروت (عکس آن لائن)حماس کے ترجمان جہاد طہ نے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کے صہیونی ہونے کو ظاہر کرنے والے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یہ متعصبانہ بیان ہے۔ ترجمان نے کہا اس طرح کے بیانات سے فلسطینیوں کی جدو جہد کو روک نہیں سکیں گے۔ حماس ترجمان نے یہ بات فلسطین مرکز اطلاعات سے بات کرتے ہوئے کہی ۔ ترجمان نے کہاکہ اس طرح کے بیانات فلسطینیوں کی مزاحمتی کوششوں کو مزید بڑھاوا دینے کا باعث بنیں گے۔ ترجمان جہاد طہ نے مزید کہا برطانوی وزیر اعظم کا بیان اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم جاری رکھنے کی سبز بتی کے اشارے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

دوسری جانب حماس کے بیرون ملک قائم سیاسی بیورو کے رکن سمیع ابو زہری نے لز ٹرس کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے یہ بیان محض برطانیہ کی اس جرائم پر مبنی پالیسی کا حصہ ہے جو برطانیہ ایک سو سال قبل معاہدہ بالفور کے تحت فلسطینیوں کے خلاف کیے تھے۔ اس طرح کے بیانات انسانیت کی تذلیل اور توہین کا باعث بنتے ہیں اور اسرائیلی مظالم کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ واضح رہے برطانوی وزیر اعظم نے فرینڈز آف اسرائیل کے پلیٹ فارم سے کہا تھا کہ وہ بھی بہت بڑی صہیونی ہیں اور اسرائیلی کی حامی ہیں۔ وہ اسرائیل کے ساتھ برطانوی تعلقات پر بات کررہی تھیں کہ مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں