حماس

حماس کی اسرائیلی لیڈروں کے عرب ملکوں کے دوروں کی مذمت

غزہ (عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دورہ بحرین اور منامہ میں اس کے استقبال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاہے کہ بعض عرب ملکوں کے حکمرانوں نے اپنی قوم اور ملک صہیونی ریاست کے سامنے گروی رکھ دیے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس نے بحرین صیہونی غاصب وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے استقبال پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ منامہ اس صہیونی لیڈر کا استقبال کیا یا جو فلسطینیوں کی اجتماعی نقل مکانی، آباد کاری اور نسل پرستی جیسی اجتماعی سزائیں دے کرفلسطینوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

حماس نے اپنے ترجمان فوزی برہوم کے نام ایک بیان میں کہا کہ یہ دورے جو قابض ریاست کے لیڈر ہمارے عرب اور اسلامی دارالحکومتوں میں ادا کرتے ہیں، وہ فلسطینیوں کے خلاف جرائم کو قانونی حیثیت دینے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سے ہمارے خطے اور اس کے عوام کے لیے اچھائی، سلامتی اور استحکام نہیں آئے گا جو ابھی تک اس استعماری صہیونی منصوبے کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہم برادرملک بحرین کے عوام کے موقف پر فخر کا اظہار کرتے ہیں جس نے قابض ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے اقدامات مسترد کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں