حماس

حماس کا وفد جلد الجزائر کا دورہ کرے گا ، ترجمان

غزہ(عکس آن لائن):فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ ان کے سیاسی شعبے کے ارکان پر مشتمل ایک وفد جلد افریقی ملک الجزائر کا دورہ کرے گا۔مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے حماس کے ترجمان نے کہا کہ الجزائر کی قیادت اور برادران کی طرف سے جماعت کو سرزمین شہدا کے دورے کی دعوت دی گئی ہے جس پر جماعت کا وفد الجزائر کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے فلسطینی قوم کے لیے الجزائر کے تعاون اور فلسطینی قوم کے نصیب العین اور تحریک آزادی کی حمایت کوسراہا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الجزائر فلسطینی قوم کے دھڑوں میں مصالحت کرنا چاہتا ہے اور حماس الجزائر کے ساتھ اس مقصد کے لیے تعاون پر تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں