حماد اظہر

حماد اظہر سمیت چار ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

لاہور ( عکس آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی گلبرگ میں جلائو گھیرائو کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سمیت چار ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے تھانہ گلبرگ پولیس کی درخواست پر حماد اظہر، غلام عباس، علی عباس اور سرمد ملک کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی۔

پولیس کا درخواست میں موقف تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے متعدد کوششیں کیں لیکن ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔ استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں