مصدق ملک

حماد اظہر جھوٹے ،گیس اور بجلی کا تعلق عمران خان کے کمزور آئی ایم ایف کے معاہدے کے ساتھ ہے، مصدق ملک

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حماد اظہر جھوٹ بول رہے ہیں گیس اور بجلی کا تعلق عمران خان کے کمزور آئی ایم ایف کے معاہدے کے ساتھ ہے اگر آپ ایل این جی کےمعاہدے مسلم لیگ ن کی طرز اور مقدار پہ کر لیتے تو آج ملک میں بجلی اور گیس دونوں سستے ہوتے، سابق وزیر توانائی حماد اظہر کے بیان پر ردعمل میں آج گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا زمہ عمران خان اور حماد اظہر ہے وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ آج جو ملک میں جو گیس صنعت کو مہیا نہیں کی جا رہی اس کا زمہ دار بھی عمران خان اور حماد اظہر ہیں،

جو آج پاکستان میں ترسیل اور تقسیم کے نقصانات بڑھیں ہیں اس کے ذمہ دار پاکستان تحریک ِ انصاف ہے، پاکستان تحریکِ انصاف سے نہ نقصانات روکے گئے اور نہ بل اکٹھا کیا گیا اور معیشت تباہ کر دی گئی 15دن میں وزارت ِ خزانہ سے نکالے جانے والا وزیر معیشت پہ بھاشن دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار شخص لوڈ شیڈنگ پہ لیکچر دے رہا ہے، ہر ماہ چار روپے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا معاہدہ حماد اظہر نے کیا، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور 17فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کا معاہدہ آپ کا معاہدہ تھا ،1100ارب کا گردشی قرض 2400ارب آپ کی نالائقی ہے ، بجلی کے کارخانوں کی بروقت مرمت اور ایندھن کا بندوبست نہ کر سکے اور باتیں سنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں