اسد عمر

حقیقی آزادی مارچ کی تمام تیاریاں مکمل،25 مئی کو عوام تاریخ رقم کریں گے،اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ عکس ) سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تمام تیاریاں مکمل لی ہیں۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انشااللہ پرسوں 25 مئی کو پاکستان کے عوام تاریخ رقم کریں گے، اس دن کے بعد پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازش اور حرام کے پیسوں کی بنیاد پرفیصلہ ہوں گے نہ کوئی بیرونی طاقت کرے گی، حقیقی آزادی مارچ کے بعد بس نام رہے گا اللہ کا اور راج کرے گی خلقِ خدا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں