میاں اسلم اقبال

حقیقی آزادی مارچ کا مقصد ملک میں انصاف اور قانون کی بالا دستی یقینی بنانا ہے’میاں اسلم اقبال

لاہور (نمائندہ عکس) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اپنے صوبائی حلقہ 151کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا ۔لوگوں سے ملاقاتیں کی اورحقیقی آزادی مارچ کی غرض و غایت پر بات چیت کی۔ سینئر صوبائی وزیر نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا مقصد ملک میں انصاف اور قانون کی بالا دستی یقینی بنانا ہے اور حقیقی آزادی مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام ملک پر مسلط غلام ذہنیت سے نجات کے لئے آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کریں۔ملک پر مسلط غلام ذہنیت کے حامل حکمرانوں سے نجات کے لئے آزادی مارچ کو کامیاب بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی تقدیر کے فیصلے عوام خود کریں گے تو یہ ملک آگے بڑھے گا۔ مافیاز سے فیصلوں کی طاقت چھیننے کے لئے آزادی مارچ شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندانوں کی مفاد پرستی کی سیاست نے جمہوریت کو داغدار کیا۔ ان کرپٹ خاندانوں کی ملک کی سیاست پر اجارہ داری کے خاتمے کے لئے آزادی مارچ کو کامیاب بنائیںگے۔ ان دو خاندانوں کے 30سالہ دور حکومت نے قومی معیشت کو برباد کیا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ملک کو معاشی بد حالی سے دوچار کرنے والوں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے۔ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں