جمشید اقبال چیمہ

حقیقت میں عمران خان کا وزیر اعظم رہنا کرپشن کرنیوالوں ، اپوزیشن کی سیاست کیلئے مشکلات کا باعث ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اصل حقائق یہ ہیں کہ عمران خان کا وزیر اعظم کے عہدے پر رہنا ملک و قوم کیلئے نہیں بلکہ کرپشن کرنے والوں اور اپوزیشن کی رہی سہی سیاست کیلئے مشکلات کا باعث ہو گا ،اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف محاذ کھولنے کیلئے کوئی ایجنڈا اور جواز موجود نہیں اس لئے فیس سیونگ کی تگ و دوجاری ہے ،معیشت کا پہیہ دوبارہ چل پڑا ہے اور انشا اللہ بہت جلد اپنی پوری رفتار سے گھومے گا ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پارٹی دفتر میں رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عوام اس حقیقت سے آگاہ ہیںکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت معیشت کے ساتھ کیا کھلواڑ کر کے گئی ہے جس کا سارہ بوجھ نئی آنے والی حکومت کو اٹھانا پڑا ۔

حالات جیسے بھی رہے ہوں وزیر اعظم عمران خان خود کبھی مایوس ہوئے اور نہ قوم کو مایوس ہونے دیا اور یہی بڑے لیڈر کی نشانی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے احتساب کے بیانیے پر ووٹ حاصل کیا اور حکومت نے اپنے اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہے لیکن احتساب کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی ، کیا ماضی میں کسی شخص کی ایسی کمٹمنٹ کی کوئی مثال موجود ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں