نذیر چوہان

حضرت محمد اللہ کے آخری نبی ہیں ،شہزاد اکبر یہ کہہ دیں معافی مانگ لوں گا،نذیر چوہان

لاہور (عکس آن لائن )جہانگیر ترین گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے شہزاد اکبر کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم نہیں چاہئیں گے کہ قادیانی ہم پر مسلط کئے جائیں،مجھے اس چیز کا خدشہ ہے کہ شہزاد اکبر بھی اسی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں یہی وجہ تھی کہ جس پر میں نے ان سے کہا کہ ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہہ دیں کہ حضرت محمد اللہ کے آخری نبی ہیں ،بات کلیئر ہو جائے گی ،اگر شہزاد اکبر ایسے الفاظ کہہ دیتے تو ان سے معافی مانگ لوں گا لیکن شہزاد اکبر نے وضاحت دینے کے بجائے میرے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے پاکستان کے آئین اور قانون کا پابند ہوں،ان کا کہنا تھا کہ تمام صورت حال سے جہانگیر ترین اور گروپ میں شامل تمام اراکین اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے اور جلد آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کروں گا ۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر نے ایف آئی آر کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ”کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیا پہ گمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں، نیچے دی گئی ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا تعزیرات پاکستان کے مطابق جرم ہے ،ان کا کہناتھا کہ مذہبی کارڈاستعمال کرنیوالوں کی عوام میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے،نذیرچوہان کیخلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں