حسن علی

حسن علی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے باعث ٹی 10لیگ سے دستبردار

کراچی(عکس آن لائن)فاسٹ بولر حسن علی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے باعث ٹی 10لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔فاسٹ بولر نےٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ٹی 10 لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ حسن علی نے ٹی 10 لیگ میں ٹیم قلندرز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم وہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ میں شامل ہیں اورممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد حفیظ ٹی 10 لیگ کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں