چودھری پرویز الٰہی

حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور نہیں کیا، بطور صوبائی وزیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے’ پرویزالٰہی

لاہور( عکس آن لائن)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیر وں میں سے ایک وزیر ہیں۔حسنین بہادر دریشک میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الٰہی ہیں۔حسنین بہادر دریشک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے۔بطور صوبائی وزیر اپنے محکمہ کو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔انشا اللہ،حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا تھاکہ حسنین بہادر دریشک نے جس روز استعفیٰ دیا اسی روز قبول کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں