حسن نصر اللہ

حزب اللہ کے قائد کی خلیجی ممالک سے تعاون کی اپیل

بیروت(عکس آن لائن)لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے خلیجی ریاستوں سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں وہ خلیجی ممالک سے تعاون کی استدعا کرتے ہیں۔ انہیں اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور یہ بحث سوشل میڈیا پر اب بھی جاری ہے کہ خلیجی ریاستوں کی شدید مخالفت اور ایران کی حمایت کے باوجود وہ خلیجی ممالک سے تعاون کی درخواست کیوں کرتے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو میں نصراللہ کہتے ہیںکہ کیا یورپ کے لیے لبنان مصر سے زیادہ اہم ہے؟ کیا سعودی عرب کے لیے لبنان مصر سے زیادہ اہم ہے؟ کیا لبنان خلیجی ممالک کے لیے مصر سے زیادہ اہم ہے؟ خلیجی ممالک کے لیے کیا کمی ہے اگر وہ 100 ارب، 200 ارب، 300 ارب دیتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے اس بیان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا، انہوں نے اس اپیل کو بے مثل بیشرمی قرار دیا اور کہا گیا کہ اسی جگہ سے وہ بار بار رہبر ایران کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کرتے آئے ہیں اور آج وہ انہی خلیجی ممالک سے مدد مانگ رہے ہیں۔

جن کی وہ مخالفت کرتے ہیں اور ان پر حملے کرتے ہیں ۔مصری وزارت خارجہ کے ترجمان، سفیر احمد ابو زید کا ایک مختصر بیان نشر کیا جس میں نصر اللہ کے بیانات کو مضحکہ خیز، اور جھوٹی بہادری کے مظاہرے کی کوشش کے سوا کچھ نہیںقرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں