بابراعوان

حزب اختلاف حکومت سے این آراوکے حصول کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے’بابراعوان

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان نے کہاہے کہ حزب اختلاف حکومت سے این آراوکے حصول کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں ہے۔پاکستان نے برطانوی حکومت سے نوازشریف کی حوالگی کامطالبہ کیاہے کیونکہ حکومت انہیں وطن واپس لانے کے لئے پوری طرح متحرک ہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی معیشت میں بہتری آرہی ہے اورمختلف بین الاقوامی اداروں نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کوسراہاہے لیکن اپوزیشن نے آنکھوں پر تعصب کی پٹی باندھ رکھی ہے اس لئے انہیں سب کچھ سیاہ نظر آرہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں