حج

حج ہوگا یا نہیں؟ حتمی فیصلہ رمضان کے آخرمیں کریں گے، نورالحق قادری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا ہے کہ حج سے متعلق حتمی فیصلہ رمضان کے آخرمیں کریں گے،ہماری کوشش اورخواہش یہی ہے کہ حج ہوجائے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ ہماری کوشش اورخواہش یہی ہے کہ حج ہوجائے، سعودی عرب کے ساتھ مل کرکئی آپشنزپرغورکررہے ہیں۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ سننے میں آیا ہے کہ صرف سعودی عرب میں مقیم لوگ حج کرسکیں گے جس پرنورالحق قادری نے کہا کہ حج ہوگا یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ ماہ رمضان کے آخرمیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں