پرویز خٹک

حالات خراب، نگران حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں، اللہ خیر کرے: پرویز خٹک

مانسہرہ (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حالات بہت خراب ہیں اور نگران حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، اللہ خیر کرے۔

مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ میں جھوٹے وعدے نہیں کرتا، میں جو کام نہیں کر سکتا تو واضح جواب دیتا ہوں، اور جو کام کر سکتا ہوں اس کا وعدہ کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں وزارت چھوڑ کر اس لیے گیا کہ تبدیلی آئے گی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے منتخب لوگوں کی اہمیت نہیں ہے، ان کے سامنے نان منتخب لوگوں کی اہمیت تھی اور باہر سے آنے والے لوگوں کی اہمیت تھی، انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں