شہبازگل

حالات بہتر ہوتے ہی سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا، شہباز گل

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم سرکاری ملازمین کو اچھی تنخواہ ملنے کا وژن رکھتے ہیں۔

حالات کے بہتر ہوتے ہی سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا۔شہباز شریف کی بجٹ پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کو سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس ہے.

ملکی معیشت کرونا کے باعث دباو کا شکار ہے حالات جیسے بہتر ہوئے سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا۔ شہبازگل نے کہا کہ ن لیگ اپنے دور میں کوئی ایک سرکاری ادارہ ٹھیک نہ کر سکی کوئی شہباز شریف کو بتائے کہ صحت کا بجٹ ان کے دور سے دو گنا ہو چکا ہے۔

مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آ چکی اور پیٹرول کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہو چکی ہیں۔ جس سے مہنگائی میں مزید کمی ہو گی۔

بجٹ پر تنقید کرنے والوں کو کوئی یہ بھی بتائے کہ حکومت نے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 73 فیصد کمی کی یہی بات ان کو حیران کر رہی ہے کہ ان حالات میں ایسا بجٹ کیسے آ گیا۔

شہباز گل نے کہا کہ اپنے دور میں کسان سے ایک سو بیس روپے من گنا ہتھیانے والے کسان کے کتنے ہمدرد ہیں یہ عوام جانتی ہے۔

اگر بجٹ پڑھا ہوتا تو پوچھنا نہ پڑتا کہ معاشی تحریک کے اقدامات کہاں ہیں جنہیں عوام مسترد کر چکی وہ عوامی بجٹ کو مسترد کر کے غم غلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں