کاکنونشن

حافظ آباد:آل پاکستان بلدیاتی ورکرز اینڈ سٹاف فیڈریشن کاکنونشن کی تقریب منعقد

حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن)آل پاکستان بلدیاتی ورکرز اینڈ سٹاف فیڈریشن کاکنونشن یہاں مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بیگ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی انصاف مینارٹی فور م کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل قمر جاوید سندھو تھے۔جبکہ ورکرز کی کثیر تعداد نے کنونشن میں شرکت کی۔

اس موقع پر انصاف مینارٹی فور م کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل قمر جاوید سندھونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی اداروں کے تمام ورکرز انکے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انکے حقوق کو غصب نہیں ہونے دیا جائے گااور انکے تمام مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر تسلیم کروایا جائے گا۔کنونشن سے لیاقت بیگ، استاد اسلم اور آصف کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں