وقار یونس

حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کی مستقبل ہمارے ساتھ ہونگے ، وقار یونس

لاہور(عکس آن لائن )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کر کے شہرت حاصل کرنے والے حارث روف اب اپنی عمدہ بولنگ کے ساتھ بیرون ملک بھی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس لاہور قلندرز کے حارث رف کے معترف ہو گئے۔ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بی بی ایل میں حارث رف نے شاندار کارنامہ انجام دیاہے۔وقار نے لکھا ینگ مین ، اسی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرو، مستقبل قریب میں آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ہیٹ ٹرک پر حارث رف کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ابھی تو شروعات ہے،پیسر کا مستقبل بہت روشن ہے،ہمارے لیے اطمینان کی بات ہے کہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ثمرات سامنے آئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کہتے ہیں کہ حارث رف کی ہیٹ ٹرک فخر کا لمحہ ہے اور اس کا کریڈٹ عاقب جاوید کو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں