شیخ رشید احمد

جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑوں گا،شیخ رشید کا اعلان

راولپنڈی (عکس آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑوں گا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے بولنا شروع کر دیا ہے، اب میں بھی بولوں گا، یکم جنوری کے بعد میں پریس کلبوں کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ چلے سے پہلے ہائیکورٹ میں پولیس نے بیان دیا ان پر کوئی مقدمہ نہیں ہے، جتنے مقدمات میں نام ہے عدالت نے اس کی تفصیلات مانگی ہیں، کل اے ٹی سی میں میری ضمانتوں پر فیصلہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑوں گا، لطیف کھوسہ، اعتزاز، سلمان اکرم، سردار عبدالرازق، سردار شہباز کو وکالت نامے دے دیئے ہیں اگر جیل میں بھی گیا تو وہ میرے اٹارنی ہوں گے۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ وہ جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، وہ بھی بلاول نے کل انوکھا لاڈلا سے چھین لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں