ملک نعمان لنگڑیال

جیسے جیسے معیشت بہترہورہی ہے اپوزیشن کے پیٹ کا درد بڑھتاجارہاہے’ ملک نعمان لنگڑیال

لاہور(عکس آن لائن )صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈپروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ کرپشن کے پارٹنرسینیٹ انتخابات میں شفافیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، سیاست میں خریدو فروخت اورچھانگامانگاکی روایت پروان چڑھانے والے اوپن بیلٹ کی مخالفت کررہے ہیں اورعوام ان کے چہروں سے اچھی طرح آشنا ہیں،وزیر اعظم عمران خان کا عزم ہے کہ پسے ہوئے طبقات کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ان کی ہر ممکن معاونت کی جائیگی جس کیلئے متعددپروگرام شروع کئے گئے ہیں، جیسے جیسے معیشت کی حالت میں بہتری آرہی ہے اپوزیشن کے پیٹ کا درد بڑھتاجارہاہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت کے بروقت اوردرست فیصلوںکے اثرات سامنے آناشروع ہو گئے ہیں ،کرپشن کے آگے بند باندھنا بھی حکومت کی بڑی کامیابی ہے اور ملک سے ہر طرح کی کرپشن کے بیج کونا پید کر دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے پاکستان اور اس کی معیشت کوجس دلدل میں دھکیلا تھا اسے موجودہ حکومت نے ریسکیو کیا ہے اورعوام اب ان کے مگرمچھ کے آنسو ئوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات کے نتیجے میں وہ دن دور نہیں جب عوام کی زندگیوں میں حقیقی معنوںمیں آسودگی اور خوشحالی آئے گی ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاسی عمارت ہی کرپشن اور خرید وفروخت کی عمار ت پر کھڑی ہے اس لئے یہ نہیں چاہتے کہ سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت کی منڈی بند ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں