سعد رفیق

جیسی کرنی ویسی بھرنی….سلیکٹڈ حکومت کی رخصتی کا کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے‘ سعد رفیق

لاہور (نمائندہ عکس)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی رخصتی کا کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ سلیکٹڈ حکومت کی رخصتی کا کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے کیونکہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔سعد رفیق نے مزید لکھا کہ مہنگائی ابتری اور لوٹ مار کے ذمےدار متکبر بہروپیوں کو (سرپرائز ) ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اپنے جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ مہنگائی مکاو مارچ دراصل حکومت بھگاو مارچ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ سازشی گرگٹ کے بدلتے رنگ تو دیکھو، زہریلی زبان قومی اداروں، سیاسی مخالفین پر زہر برسا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں