راجہ ریاض

جہانگیر ترین کے ساتھ روا رکھا جانے والے رویے سے دراصل پارٹی کے مجموعی ساکھ کو نقصان پہنچے گا’ راجہ ریاض

لاہور(عکس آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان کے ارد گرد کے لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کر رہے ہیں جس کا وزیر اعظم کو ایکشن لینا چاہیے، عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے میں سب سے زیادہ کردار جہانگیر ترین کا تھا۔

جہانگیر ترین کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی سطح پر وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے میں جہانگیر ترین پیش پیش تھے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جہانگیر ترین جیسے وفادار پارٹی رہنما کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اسے فوراً بند کیا جائے،جہانگیر ترین کے ساتھ روا رکھا جانے والے رویہ دراصل پارٹی کے مجموعی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ دراصل حقیقت میں جو سیاسی نقصان ہورہا ہے وہ تحریک انصاف کو ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں