جراثیم کش سپرے

جڑانوالہ میں مختلف پبلک اور سرکاری مقامات پر صفائی اور جراثیم کش سپرے کیا گیا

جڑانوالہ (نمائندہ عکس آن لائن ) اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر ریسکیو،1122واسا اور تحصیل ایڈمنسٹریشن کے باہمی تعاون سے جڑانوالہ میں مختلف پبلک اور سرکاری مقامات پر صفائی اور جراثیم کش سپرے کیا گیا تاکہ پاکستان کی عوام کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیںریسکیو 1122 جڑانوالہ اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ جناب زین العابدین کی طرف سے اہلیان جڑانوالہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور گھروں میں رہیں اور میل جول سے پرہیز کریں۔عوام اپنے گھروں میں رہیں اور انتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں