ٹیکسٹائل مشینری

جون 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 52.11 فیصد کمی

اسلام آباد(عکس آن لائن) جون 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 52.11 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جون 2020ء میں درآمدات کا حجم 30.6 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جون 2019ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا حجم 63.81 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح جون 2019ء کے مقابلہ میں جون 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی قومی درآمدات کے حجم میں 33.21 ملین ڈالر یعنی 52 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں