جوتوں

جوتوں کی برآمدات میں11 ماہ کے دوران 4.29 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران جوتوں کی برآمدات میں 4.29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں جولائی تا مئی 2019-20ء جوتوں کی برآمدات 11 کروڑ 48 لاکھ 60 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں.

جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران جووں کی برآمدات سے 11 کروڑ ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 47 لاکھ 20 ہزار ڈالر یعنی 4 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارد کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں 1.83 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 9 کروڑ 56 لاکھ 65 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 9 کروڑ 74 لاکھ 13 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا۔

اسی طرح کینوس کے جوتوں کی برآمدات بھی 2 لاکھ 45 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 3 لاکھ 51 ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران جوتوں کی متفرق برآمدات میں 20.14 فیصد کا نمایاں اضافہ ہواہے.

اور برآمدات کا حجم ایک کروڑ 42 لاکھ 30 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں ایک کروڑ 70 لاکھ 96 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں