جوبائیڈن

جوبائیڈن کی چالیس عالمی رہنماوں کو کلائمٹ سمٹ میں شرکت کی دعوت

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت دنیا کے تقریبا چالیس رہنمائوں کو اپریل میں مجوزہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس نے بتایاکہ یہ سربراہی کانفرنس 22 اور 23 اپریل کو آن لائن ہوگی۔ واشنگٹن کو امید ہے کہ اس اجلاس سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی سے متعلق کاوشوں کو سمت دینے اور ان میں تیزی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں بائیڈن نے جرمن چانسلر میرکل، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم سمیت سعودی عرب، بھارت اور ترکی کے رہنمائوں کو سربراہی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں