جوبائیڈن

جوبائیڈن کا بینکنگ بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے بینکنگ بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔امریکی صدر نے کہا کہ سلیکون ویلی بینک اور سگنیچربینک دیوالیہ کرنے والوں کا احتساب ہوگا، یقین دلاتاہوں ان بینکوں میں موجود شہریوں کے اثاثے محفوظ ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ مستقبل میں بڑے بینکوں کی نگرانی اور انہیں مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہوں، کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو آئندہ اس قسم کی صورتحال کا سامنا نہ کرناپڑے،دوسری جانب امریکی فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کا کہنا ہیکہ بینک کے دفاتر پیر تک کھول دیے جائیں گے اور بینک میں سرمایہ رکھنے والے صارفین اپنی رقوم نکلوا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں