وزیراعظم شہبا زشریف

جوانوں میں ایڈز سے نمٹنے ، روک تھام اور علاج کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ عکس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں ایڈز سے نمٹنے ، روک تھام اور علاج کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، سب کو ایڈز سے جڑے بدنما داغ کا خاتمہ کا عہد کرنا ہوگا ،

جمعرات کے روز ایڈز کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم شہبا زشریف نے ملک کے نوجوانوں میں ایڈز کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہے ، ایڈز سے نمٹنے ،روک تھام اورعلاج کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت ایڈز کی روک تھام اور علاج کیلئے شعور اجاگر کرنے پر توجہ مرکوزکرتے ہیں، ہم سب کو ایڈز سے جڑے بدنما داغ کے خاتمے کا عہد کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں