آرمینیا

جنگ بندی کا فیصلہ فوجی وسائل ختم ہونے کی وجہ سے کیا ہے،آرمینیائی وزیراعظم

یروآن ( عکس آن لائن) آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے کہا ہے کہ ہم نے فوجی وسائل ختم ہونے کی وجہ سے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک سے براہ راست نشریات میں پاشینیان نے کہا کہ فوج نے کہا کہ رکنا ضروری ہے۔کیونکہ ہمیں ناقابل حل مسائل کا سامنا ہے یا پھر ہمارے وسائل ختم ہو چکے ہیں۔پاشینیان نے کہا کہ فوجی وسائل کی کمی کیساتھ ساتھ فرنٹ پر موجود فوجیوں کی تعداد کم ہو گئی تھی اور ان کا متبادل موجود نہیں تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ جنگ لڑنے والوں کو آرام کرنے کی ضرورت تھی۔ فرنٹ پر موجود فوجیوں میں سے ایسے بھی تھے جو ایک ماہ سے مسلسل لڑ رہے تھے.

لہذا آرمینیا اور پہاڑی قارا باغ انتظامیہ نے فی الفور جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اگر ایسا نہ کیا جاتا تو نتائج اور بھی زیادہ سنگین ہو سکتے تھے۔پہاڑی قارا باغ میں جھڑپوں کے خاتمے سے متعلق سمجھوتے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں پاشینیان نے کہا کہ جو فیصلہ میں نے کیا ہے وہ خود میرے لئے بھی اور ہم سب کے لئے بھی بہت مشکل فیصلہ تھا۔میں نے روس اور آذربائیجان کے سربراہان کے ہمراہ قارا باغ کی جنگ کو ختم کرنے کے لئے ایک اعلامیے پر دستخط کئے ہیں۔ مذکورہ بیان میرے اور میرے عوام کے لئے ناقابل بیان حد تک تکلیف دہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں