ٹیوبز کی درآمدات

جنوری 2020ء کے دوران ربڑ ٹائرز اور ٹیوبز کی درآمدات میں 13.64فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) جنوری 2020ء کے دوران ربڑ ٹائرز اور ٹیوبز کی درآمدات میں 13.64فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان؂ کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2020ء کے دوران ربڑ ٹائرز اور ٹیوبز کی درآمدات 1.07ارب روپے تک کم ہوگئیں جبکہ دسمبر2019ء میں درآمدات کا حجم 1.24ارب روپے رہا تھا ،

اسطرح دسمبر2019ء کے مقابلہ میں جنوری 2020ء کے دوران درآمدات کے حجم میں 17کروڑ روپے یعنی 13.64فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں