آئرن

جنوری 2020ء کے دوران آئرن اور سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 1.17فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) جنوری 2020ء کے دوران آئرن اور سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 1.17فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 22.77ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ دسمبر 2019ء میں آئرن اور سٹیل سکریپ کی درآمدات کا حجم 22.50ارب روپے رہا تھا ، اس طرح دسمبر 2019ء کے مقابلہ میں جنوری 2020ء کے دوران آٰئرن اور سٹیل سکریپ کی ملکی درآمدات میں 27کروڑ روپے یعنی ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں