شاہ محمود قریشی

جنوبی پنجاب صوبے کے پارلیمانی بل کے اعلانات عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہیں، وزیرخارجہ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور میں جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے الگ صوبہ بنانے کا وعہد کیا گیا میں وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش کو پورا کرتے ہوئے تاریخی اعلان کے ساتھ اس کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاجنوبی پنجاب کے لئے 500 ارب روپے کے اضافی پیکج اور جنوبی پنجاب صوبے کے پارلیمانی بل کے اعلانات عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہیں۔ امید ہے اپوزیشن جماعتیں سیاسی اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی خاطر اس بل کی منظوری میں مثبت کردار ادا کریں گی،سندھ حقوق مارچ کے اختتام پر میں کراچی سمیت تمام اہلیانِ سندھ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

سندھ کے شہر شہر قصبے قصبے سے گو زرداری گو کا نعرہ واشگاف انداز میں گونج رہا ھے۔ انشااللہ عنقریب تحریکِ انصاف سندھ کے باسیوں کو زرداری مافیا کے چنگل سے ہمیشہ کے لئے آزاد کرا لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں