جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ یکم جولائی سے کام کرنا شروع کر دے گا،شاہ محمود قریشی

ملتان(عکس آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ یکم جولائی سے کام کرنا شروع کر دے گا، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا ایک حصہ بہاولپور اور دوسرا ملتان میں ہوگا، جنوبی پنجاب کو وہی حقوق ملیں گے جو دیگر صوبوں کو ملتے ہیں، اس سلسلے میں ہمیں فی الفور اے آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی تعیناتی کرنا ہوگی۔

جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ماضی میں صوبے کے مطالبے کی حمایت کرتی رہی ہیں، جنوبی پنجاب کے عوامی نمایندے اس حوالے سے اپنی قیادت پر دباﺅ ڈالیں، خواہ ان کا تعلق پی پی سے ہو یا ن لیگ سے، تاکہ اس علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل ہو۔انھوں نے کہا کہ سیاسی حمایت کے لیے مشاورت کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں