وزیر اعلی خیبرپختونخوا

جنوبی اضلاع میں صورتحال ٹھیک نہیں، رجیم چینج آپریشن کے بعد یہ ہونا تھا، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(عکس آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے ملبہ وفاقی حکومت پر ڈال دیاا ور کہا ہے کہ وفاق کی طرف سے ہمیں ہمارا حق نہیں مل رہا اور ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے دن خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنا ہے۔اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محمود خان نے کہاکہ وفاقی حکومت لکیر کی فقیر ہے، کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرانے پر ہمارے ساتھ مشاورت نہیں کی گئی۔

انہوںنے کہاکہ کورونا کی صورتحال اور توانائی بحران میں کاروبار رات 8 بجے بند کرانے کے فیصلے ہم نے کیے تھے، وفاقی حکومت ہمارے اقدامات پر گامزن ہے۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہاکہ وفاق کی طرف سے ہمیں ہمارا حق نہیں مل رہا اور ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، سابقہ فاٹا کے فنڈز بھی ہمیں نہیں مل رہے۔محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، سب کو پتہ ہے کہ رجیم چینج آپریشن کے بعد یہ ہونا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں