جمعیت علماءاسلام

جمعیت علماءاسلام ( ف) کے گرفتاراراکین اسمبلی اور کارکنوں کو تھانہ آبپارہ سے رہا کر دیا گیا

اسلام آباد(نمائندہ عکس) گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز سے حراست میں لیے گئے جمعیت علمائ اسلام( ف) کے کارکنوں اور اراکین قومی اسمبلی کو رہا کر دیا گیا۔جے یو آئی( ف) کے تمام کارکنوں کو شخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکوں پر رہا کیا گیا۔رہائی کے بعد جے یوآئی (ف) کے کارکن اور دونوں ایم این ایز تھانہ آبپارہ سے روانہ ہو گئے۔ جے یو آئی ف کے گرفتار کارکنان کو جیل وین میں تھانہ آبپارہ متقل کیا گیا تھا۔

وفاقی پولیس نے گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کے دوران ایم این اے جمال الدین اور مولانا صلاح الدین ایوبی سمیت 21 افراد کو حراست میں لیا تھا۔گرفتاریوں کے بعد جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی‘ پشاور سمیت دیگر شہروں اور علاقوں میں احتجاج شروع کیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پراحتجاج اوردھرنا جمعہ کی صبح تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

کارکنوں اورارکان اسمبلی کی رہائی پرجے یو آئی (ف) کے ترجمان نے اپوزیشن قائدین اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں