جلاﺅ گھیرا ﺅمقدمات

جلاﺅ گھیرا ﺅمقدمات،بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور (عکس آن لائن)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جلاﺅ گھیرا ﺅکے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، سابق وزیراعظم کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے،جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل اسلام آباد میں القادر ٹرسٹ کیس میں مصروف ہیں، لیگل ٹیم کو دلائل دینے کے لیے مزید وقت دیا جائے،

عدالت نے جونیئر وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 19فروری تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک حاضری کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں