علی حیدر زیدی

جفاکش ماہی گیر برادری کیلئے آج بڑا دن ہے، علی حیدر زیدی

کراچی (عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہاہے کہ محرومیوں کی دلدل میں دھنسی جفاکش ماہی گیر برادری کیلئے آج بڑا دن ہے۔

ماہی گیروں کے عالمی دن کے موقع پراپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ماہی گیروں کو سرمایہ فراہم کرے گی، وزارت بحری امور نے بنک آف پنجاب اور کامیاب جوان پروگرام کو یکجا کیا ہے، ماہی گیروں کو آلات، سازوسامان اور کشتیوں میں جدت کے لیے سرمایہ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ماہی گیر حکومت سے سرمایہ لے کر نئی کشتیاں اور آلاتِ ماہی گیر خرید سکیں گے، کورنگی فشر ہاربر اور میرین مشریز ڈیپارٹمنٹ میں بوتھ قائم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت بحری امور اور بنک آف پنجاب باہم مل کر ان بوتھس کا انتظام سنبھالیں گے، اہل درخواست گزاروں کو سرمائے کے حصول کے لیے تمام معاونت فراہم کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ماہی گیر برادری کی بہبود وترقی کے لیے فشنگ پالیسی کو بھی حتمی شکل دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں