بشری بی بی

جعلی رسیدوں کا کیس،آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی آن لائن حاضری لگانے کا حکم

اسلام آباد(عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی آن لائن حاضری لگانے کا حکم دے دیا۔

جمعرا ت کوبانی پی ٹی آئی کے خلاف 6کیسز اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانتوں کی درخواستوں پر جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی آن لائن حاضری لگی نہ بشریٰ بی بی کو پیش کیا گیا۔

وکیل صفائی نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی حاضری کا آرڈر کیا گیا تھا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ہمیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدالت پروڈکشن سے متعلق معلوم نہیں۔جج نے سوال کیا کہ کیا جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہو چکے؟

جس پرتفتیشی افسر تھانہ کوہسار نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی مقدمے میں شامل تفتیش ہو چکے۔وکیل صفائی نے کہاکہ آئندہ سماعت پر صبح ساڑھے 8بجے درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت 6مارچ تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں