آصف علی زرداری

جعلی اکائونٹس کیسز ، آصف علی زر داری کے خلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر ،20مئی کوطلب

اسلام آباد (عکس آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیسز میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کیا گیا پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔جمعرات کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس پر آصف زرداری اور اسٹینو گرافر مشتاق احمد کو 20 مئی کو طلب کیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے آصف زرداری اور مشتاق احمد کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔دائر کیئے گئے نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف علی زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا۔کلفٹن کراچی کے گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے اسٹینو گرافر نے رقم دی۔مقرر کیئے گئے نیب ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ اسٹینو گرافر مشتاق کے اکائونٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیئے گئے۔ریفرنس میں کہا گیا کہ آصف زرداری کلفٹن کراچی کے گھر کی خود خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں