عطا اللہ تارڑ

جس گاڑی میں دہشتگردوں کو لایا جاتا ہے اس میں شہباز شریف کو لایا جا رہا ہے’ عطا اللہ تارڑ

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جس گاڑی میں دہشتگردوں کو لایا جاتا ہے اس میں شہباز شریف کو لایا جا رہا ہے،حکمران سیاسی انتقام کی آگ میں شہباز شریف کو قوم کی خدمت کا یہ صلہ دے رہے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جب سے عمران خان نے منہ پر ہاتھ پھیر کہ بات کی ہے تب سے یہ سلوک کیا جا رہا ہے ۔ملک کے عوام کو بہترین سفری سہولیات دینے والا آج خود بکتر بند گاڑی پر آنے پر مجبور ہے ،کچھ ہفتوں سے شہباز شریف کی کمر درد کا مسئلہ شدید ہو گیا ہے لیکن ان کے ساتھ پھر بھی ناروا سلوک کیاجارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں