یوسف رضا گیلانی

جس پارٹی کا منشور ہماری پارٹی کے قریب ہوگا اس سے بات ہو گی،یوسف رضا گیلانی

ملتان (عکس آن لائن)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جس پارٹی کا منشور ہماری پارٹی کے قریب ہوگا اس سے بات ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بہت موثر انتخابی مہم چلا رہے ہیں، سردی کے باوجود الیکشن میں ٹرن آئوٹ اچھا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہوتی تو 10 سال پہلے ہی علیحدہ سرائیکی صوبہ بن گیا ہوتا، آج آپ کی اپنی اسمبلی، ہائی کورٹ اور این ایف سی میں حصہ ہوتا، میں تعصب پسند نہیں لیکن صوبے کا نام سرائیکی زبان کے مطابق ہونا چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج سرائیکی پارٹی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بلاول بھٹو کے جلسے میں سرائیکی پارٹی کے کارکنوں کو مدعو کروں گا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بجٹ میں اس خطے کے لیے فنڈز تو مختص ہو جاتے ہیں لیکن وہ اس خطے پر نہیں لگائے جاتے، خیبر پختونخوا کو پہچان پیپلز پارٹی نے دی ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 90 دن میں علیحدہ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا مگرانہوں نے اپنی حکومت میں پورا نہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں