جرمنی

جرمنی کا غزہ کے شہریوں کے لیے 50 ملین یورو کی امداد کا اعلان

برلن(عکس آن لائن)جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے جمعرات کو اردن کے دورے کے دوران اعلان کیا کہ غزہ کے شہریوں کو 50 ملین یورو کی اضافی امداد فراہم کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کے ایک بیان میں بیئربوک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ برلن بھی غزہ کی پٹی میں طبی ٹیمیں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بیربوک کے دورے کا مقصد مستقل یکجہتی کا اظہار اور فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

بیئربوک نے اردن میں غزہ کے لیے مختص امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ ان کا اس خطے میں اپنے دورے کا پہلا پڑا تھا۔ اس میں لبنان اور اسرائیل بھی شامل ہوں گے اور ہفتے تک جاری رہیں گے۔جرمن وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے عمان میں اردنی وزیر خارجہ ایمن صفدی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے۔

اپنا دورہ شروع کرنے سے پہلے بیربوک نے اسرائیل کے ساتھ جرمنی کی مستقل یکجہتی کا اعادہ کیا اور حماس کی طرف سے شہری آبادی کے خلاف جنگ مسلط کرانے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہمیرے لیے فلسطینیوں کو یہ سمجھانا ضروری ہے کہ ہم ان کے مصائب کو بھی دیکھتے ہیںانہوں نے غزہ میں لاکھوں بے گناہ لوگوں کی انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی امداد، خوراک، پانی اور طبی امداد غزہ کے لوگوں تک جلدی اور بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں