نواز شریف

جتنے بھی ظلم کرلیں میں اور میرا خاندان سرخرو ہو گا، نواز شریف

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی سے کی ، مجھ پر اور میرے خاندان پر جتنے بھی ظلم کر لیں لیکن ہم سرخرو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کی تحویل میںنیب کے ڈے کئیر سینٹر میں پہلی رات گزاری۔

نواز شریف نے رات کو گھر سے آئے دال چاول کھائے، وہ رات دیر تک جاگتے رہے، دیر تک جاگنے پر سیکورٹی تعینات افسر نے ان سے خیریت دریافت کی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی سے کی ہے اللہ تعالی اپنا کرم کرے گا، آپ لوگ میرے اور میرے خاندان پر جتنے بھی ظلم کر لیں میں اور میرا خاندان سرخرو ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں