امریکی صدر

جاپان امریکہ سلامتی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے اہم ہے، امریکی صدر

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جاپان امریکہ سلامتی معاہدہ باہمی تعاون اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔ جاپانی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ 60 سالوں سے دو عظیم ملکوں کے درمیان ٹھوس اتحاد امریکہ، جاپان، ہند بحرالکاہل خطے اورپوری دنیا کے امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اہم رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کی دن بدن تبدیل ہوتی صورتحال اور نت نئے چیلنج سامنے آنے کے تناظر میں ضروری ہے کہ یہ اتحاد مزید مضبوط اور گہرا ہو۔صدر ٹرمپ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مشترکہ سلامتی کے سلسلے میں جاپان کے کردار میں وسعت آتی رہے گی اور اتحاد پھلتا پھولتا رہے گا۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورتاگس نے کہا کہ واشنگٹن، ٹوکیو پر زور دیتا رہے گا کہ جاپان میں امریکی افواج رکھنے کے مزید اخراجات برداشت کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں